ملک بھر میں اب تک سوائن فلو سے ۳۱۲ ؍ لوگوں کی موت ، ۹؍ ہزار سے زائد متاثر 

,

   

نئی دہلی : ملک بھر میں سوائن فلو کا مرض تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے ۔ پچھلے کچھ دنوں میں ہی سوائن فلو سے ۸۶؍ افراد فوت ہوئے ہیں ۔ او راب تک اس فلو سے مرنے والوں کی تعداد ۳۱۲؍ ہوچکی ہے ۔علاوہ نو ہزار لوگوں میں سوائن فلو کے مثبت اثرات پائے گئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق تاحال ۹؍ ہزار سے زائد افراد میں سوائن فلو کے مثبت اثرات پائے گئے ہیں ۔ او راس معاملہ میں راجستھان سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں سب سے زیادہ اس مرض کے متاثرین پائے گئے ہیں ۔

پنجاب میں سوائن فلو سے ۳۰؍ لوگ مارے گئے ہیں او رمدھیہ پردیش میں ۲۲؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ دہلی او ر مہاراشٹرا میں ۷؍ لوگوں کی جان گئی۔ جبکہ تلنگانہ میں ۵؍لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے او ر۴۲۴؍ افراد اس متاثر ہوئے ہیں ۔ حکومت اس بیماری کے خلاف لڑنے کیلئے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں اچھے علاج کی ہدایت دی ہے ۔