ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا جارہا ہے یوم جمہوریہ

,

   

نئی دہلی: ملک آج 74 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ پہلی بار کرتو پتھ پر پریڈ ہوگی جس کی سلامی صدر دروپدی مرمو لیں گی ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔اس بار فوج کے علاوہ ڈی آر ڈی او اور سابق فوجیوں کی جھانکی بھی پریڈ میں شامل کی جائے گی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 17 جھانکے بھی ہوں گے۔ زیادہ تر ٹیبلکس کا موضوع خواتین کی طاقت ہے۔ دہلی میں آج سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، روز نامہ سیاست کی طرف سے قارئین کی خدمت میں خصوصی مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔