ملک بھر میں ریلوے ملازمین کے مظاہرے

   

نئی دہلی۔ ریلوے کے ملازمین نے محکمہ ریلوے کے انسانی وسائل نظام (ایچ آر ایم ایس) میں محکمہ جاتی ٹریول پاس، ریزرویشن اور پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف)کی سہولیات کے استعمال میں ہونے والی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے بورڈ کے حکام سے ان پریشانیوں کا ازالہ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن (اے آئی آر ایف) کی دعوت پر جمعرات کے روز ملک بھر میں ریلوے دفاتر پر ملازمین نے ٹریول پاس، ریزرویشن اور پروویڈنٹ فنڈ جیسی سہولیات میں درپیش مشکلات کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور ان سہولیات کو فی الفور بہتر بنانے اور مشکلات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔