ملک بھر میں غریب عوام کیلئے 21 ہزار کیمپس

,

   

حکومت کی جانب سے 23 لاکھ غریب افراد کیلئے طعام و قیام کا انتظام

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلی امور نے کہا کہ ملک بھر میں 21 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر زائد از 6.6 لاکھ غریب افراد کیلئے رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں لاکھوں مزدوروں کو اپنے آبائی مقامات جانے کی فکر لاحق ہوگئی تھی۔ روزگار چلے جانے سے یہ لوگ پریشان تھے۔ حکومت نے ان کیلئے قیام و طعام کا انتظام کیا ہے۔ ان کیمپوں میں اب تک 23 لاکھ افراد کو غذا بھی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر بھی غذا کا انتظام کیا گیا ہے۔