نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی اپیل پر ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج جاری ہے ۔ آج مغربی بنگال، جھارکھنڈ، تریپورا جنوبی ہند میں مسلمانوں نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا۔ مرکزکے وقف ترمیمی بل کے خلاف اقلیتی حقوق فورم کی قیادت میں آج جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جلوس نکال کرمرکز کی پالیسیوں کے خلاف غصے کا اظہار کیا۔ اس دوران سابق وزیر متھلیش ٹھاکر مظاہرین کے ساتھ موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم سماج کو وقف املاک پر آئینی حقوق حاصل ہیں۔ بل کے ذریعے حکومت آئین کو تباہ کر رہی ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بل واپس نہ لیا گیا تو تحریک ملک گیر شکل اختیار کر سکتی ہے ۔مغربی بنگال میں پرتشد حتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے شہریوں کو امن کا پیغام دیا اور کہا کہ یہ قانون بنگال میں نافذنہیں ہوگا۔ پھر تشدد کیوں؟