ملک بھر میں کشمیری نوجوانوں پر کی جا رہی زیادتی پر عمر عبدللہ نے دیا بڑا بیان ، وزیر داخلہ رجناتھ سے کی خاص اپیل

,

   

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ نے ٹویٹ کے ذریعے کشمیری نوجوانوں پر کی جانے والی زیادتی پر رجناتھ سنگھ سے مخاطب کرکے کہا ہے کہ آپ اس معاملہ میں مداخلت کرکے ایسے لوگوں کو اپنے کنٹرول میں رکھیں۔ ایسے واقعات دنیا بھر میں ملک کی شبیہ اور خراب ہو جائے گی، ایک طرف ہم کشمیر کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ یہ ملک کا اٹوٹ حصہ مگر صرف زبان سے کہنے سے کچھ نہیں ہوگا ،عملی اقدام کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکے خلاف اپنے بیان ضرور کہا تھا، اور اسکی مذمت بھی کی تھی مگر اسکے بعد بھی یہ مسلسل ہو رہا ہے او ر ان شہروں میں ہو رہا ہے اور اس ریاست جہاں کا وزیر اعلی اپکا ہی انکھوں کا تارا ہے۔اور ساتھ ہی ساتھ یہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا حلقہ بھی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت مداخلت کرکے ایسے لوگوں کو سزا دلوائیں گے۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں لکھنو کے ڈالی گنج علاقہ دو کشمیری بھائی جو خشک میوے کا بیوپار کر رہے تھے چند دہشت گردوں نے ان سے پوچھ تاج کرکے مارنا شروع کیا اس پر مقامی لوگوں نے مداخلت کی اور چھڑوانے کی کوشش کی مگر انہوں نے انکو خوب پیٹا۔ پولس نے مداخلت کرکے انہیں گرفتار بھی کر لیا ہے ۔
(سیاست نیوز)