نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 73642 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے سے قومی اوسط شفایابی کی شرح 77.32 فیصد ہوگئی ہے ۔وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے اتوار کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 73642 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، جس سے اب تک کوروناوائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 31،80865 ہوگئی ہے ۔شفایابی کی شرح میں بہار سب سے آگے ہے ۔ بہار میں شفایابی کی شرح 88 فیصد ہے ۔