ملک بھر کی پولیس کی ہوگی ایک ہی وردی؟ وزیر اعظم مودی نے پیش کیا ‘ون  نیشن ون یونیفارم’ کا آئیڈیا

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پولیس کیلئے ‘ون نیشن، ون یونیفارم’ کا خیال پیش کیا اور کہا کہ یہ ان کی طرف سے صرف ایک خیال ہے اور وہ اس کو ریاستوں پر تھوپنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں ۔ یہاں منعقدہ ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے دو روزہ چنتن شیور کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جرائم اور مجرموں پر نکیل کسنے کیلئے ریاستوں کے درمیان قریبی تعاون کی وکالت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تعاون پر مبنی وفاقیت نہ صرف آئین کی روح ہے بلکہ یہ مرکزی اور ریاستوں کی ذمہ داری بھی ہے ۔