ملک میںکورونا کے ایک دن میں 28 ہزار سے زیادہ نئے مریض

,

   

نئی دہلی :ملک میں کورونا انفیکشن کے روزانہ کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں میں ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب 8.50 لاکھ ہوگئی ہے ۔اتوار کے روز مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 28637 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 849553 رہی ہے ۔ پچھلے تین دن سے ، 26 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ہفتے کے روز 27114 اور جمعہ کو 26506 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات میں یہ راحت کی بات ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 19235 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک کُل 534621 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 292258 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 551 اموات ہونے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22674 ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے سب سے زیادہ 8139 نئے معاملے ریکارڈ ہوئے ہیں ، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھکر 246600 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 223 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10،116 ہوگئی ہے ۔ وہیں 136985 افراد انفکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ، تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ،

متاثرین کی تعداد 3،965 بڑھ کر 134226 ہوگئی ہے اور اسی مدت کے دوران 69 افراد کی موت ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 1898 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں ، 85915 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں انفیکشن کے معاملات میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔ دارالحکومت میں اب تک 110921 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3334 ہوگئی ہے ۔ یہاں 87692 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں ۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کوویڈ ۔19 کے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔