حیدرآباد میں سکریٹری اطلاعات و نشریات سنجے جاجو کا بیان
حیدرآباد ۔20۔ ستمبر (سیاست نیوز) ہندوستان میں میڈیا اور تفریحی صنعت کے فروغ کے لئے حکومت ہند نے آئندہ سال فروری میں ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ 5 تا 9 فروری یہ سمٹ منعقد ہوگا۔ جواہر لال نہرو آرکیٹکچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی نے سمٹ کی بپلسٹی کیلئے منعقدہ روڈ شو کے موقع پر سکریٹری مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات سنجے جاجو نے تفصیلات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی عالمی کانفرنس رہے گی۔ چیف سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی تلنگانہ جیش رنجن نے کہا کہ ریاستی حکومت میڈیا اور تفریحی شعبہ کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے اور تلنگانہ کی اختراعی صلاحیتوں کو قومی سطح تک پہنچایا جائے گا ۔ سنجے جاجو نے کہا کہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے بہتر اشتراک کے ذریعہ سمٹ کو کامیاب بنایا جائے گا۔ بین الاقوامی سمٹ کا مقصد عالمی سطح پر باہمی تجارت کے فروغ کو ہموار کرنا ہے۔ سمٹ میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اہم شخصیتوں کو مدعو کیا جائے گا ۔ سنجے جاجو نے فلم اسوسی ایشنوں کے نمائندوں اور فلم انڈسٹری کی اہم شخصیتوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے فلموں کی نقل اور چوری جیسے جرائم کو روکنے کیلئے اقدامات کا تیقن د