نئی دہلی: ملک میں کل سالانہ زیر زمین پانی (جی ڈبلیو) ری چارج میں پچھلے 7 سال کے دوران 5 گنا اضافہ ہوا ہے ۔جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے گزشتہ روز سال 2024 کے لیے پورے ملک کے لیے ڈائنامک گراؤنڈ واٹر ریسورس اسسمنٹ رپورٹ جاری کی۔ یہ تخمینہ سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا ، جس کا استعمال مختلف فریقوں کے ذریعہ مناسب مداخلت کرنے کے لیے کیا جاسکتا ہے ۔ تخمینے کے مطابق ملک میں زیر زمین پانی کی سالانہ ریچارج کا تخمینہ 446.90 بلین کیوبک میٹر (بی سی ایم) لگایا گیا ہے ۔ قدرتی اخراج کے لیے مختص رقم کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ اخراج کے قابل زیر زمین پانی کے وسائل کا تخمینہ 406.19 بی سی ایم لگایا گیا ہے ۔ تمام استعمال کے لیے سالانہ زیر زمین پانی کے اخراج 245.64 بی سی ایم ہے ۔ ملک میں زیر زمین پانی اخراج کا اوسط مرحلہ 60.47 فیصد ہے ۔
بہار کے وزیر سڑک حادثہ میں زخمی
سہرسہ: بہار کے سہرسہ ضلع کے مہیشی تھانہ علاقہ میں آج صبح ایک سڑک حادثہ میں وزیر موصوف رتنیش سدا زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ وزیر موصوف سدا منگل کی رات سہرسہ سے اپنے آبائی گاؤں بلیا سمر گاؤں آئے تھے ۔ آج صبح سدا اپنے چار محافظوں کے ساتھ صبح کی سیر کر رہے تھے ۔ اس دوران ایک بے قابو آٹو رکشا نے وزیر اور ان کے ایک محافظ کو ٹکر مار دی جس سے وہ دونوں زخمی ہو گئے ۔