ملک میں پہلی بار فعال کیسیس کی تعداد میں کمی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ پہلی بارملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 586244 رہ گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی کی جانب سے چہارشنبہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51،706 افراد شفایاب اور 857 افراد ہلاک ہوئے ۔ اسی مدت کے دوران فعال کیسزکی تعداد میں 54 عدد کی کمی آئی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب فعال کیسیس کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔وزارت کے مطابق ملک میں شفایابی کی شرح 67.19 اورہلاکت کی شرح 2.09 فیصد ہے ۔ اب تک ملک میں 1282216 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 39795 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52509 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1908255 ہو گئی ہے۔