ہبلیأ 23 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر اور کرناٹک بی جے پی کے انچارج پرہلاد جوشی نے اتوار کو کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے اور مرکز حکومت قیمتوں میں حالیہ اضافۃ کو روکنے إَْ:ْ ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔ز؛ٓ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو تقریباً 280 لاکھ ٹن چینی کی ضرورت ہے اور اس وقت تقریباً 36 لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز چینی کی قیمتوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ دستیاب ذخیرے کو بازار میں لانے میں سہولت فراہم کریں تاکہ صارفین کو پہلے کی قیمت پر چینی دستیاب ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے ۔