ملک میں کورونانے پچھلے ریکارڈتوڑ دیئے‘ ایک دن میں 64 ہزار نئے کیسز

,

   

نئی دہلی :مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پہلی بار ایک دن میں وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64399 ریکارڈ کی گئی اور ان کی تعداد مجموعی 2153011 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان ملک میں 64 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پہلی بار 53 ہزار سے زیادہ افراد نے اس وائرس کو شکست دی۔ اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں پہلی بار ایک دن میں وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64399 کیسز آنے سے ان کی تعداد مجموعی 2153011 ہوگئی ہے۔ تین دن سے ملک میں مسلسل وائرس کے 61 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو 62538 اور ہفتہ کو 61537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ 53879 افراد کی شفایابی سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1480885 لاکھ ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 43379 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.78 فیصد اور موت کی شرح 2.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شفایابی کی شرح میں مستقل اضافے سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کے باوجود فعال کیسز اتنی تیزی سے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ اس کی مثال مہاراشٹر ہے، جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، لیکن کئی دنوں سے تقریباً 1.47 لاکھ فعال کیسز اب باقی ہیں۔