نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 5874 معاملے سامنے آئے اور اس دوران 16 مریضوں کی موت ہو گئی۔اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3167 افراد کوویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں اب تک 2206666261 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔اتوار کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 3137 مریض اسپتال میں داخل ہوئے اور اس کے بعد ایکٹو کیسز کم ہو کر 49015 رہ گئے ہیں۔
