ملک میں کورونا وائرس سے 99 ڈاکٹرس فوت

,

   

۔1,300 سے زائد متاثر : انڈین میڈیکل اسوسی ایشن

٭ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، اس سے طبی عملہ محفوظ نہیں ہے۔ ملک میں اب تک 99 ڈاکٹرس کورونا وائرس سے فوت ہوچکے ہیں جبکہ 1,302 کورونا سے متاثر ہیں۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے ) نے بتایا کہ فوت ہونے والے ڈاکٹرس 73 کی عمریں 50 سال سے زیادہ تھیں جبکہ 19 ڈاکٹرس کی عمریں 35 تا 50 سال کے درمیان تھیں۔ 7 ڈاکٹرس ایسے تھے جن کی عمریں 35 سال سے کم تھیں۔ اسوسی ایشن نے ہیلتھ ورکرس سے کہا کہ وہ اپنے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کریں۔