نئی دہلی۔ ملک بھرمیں کوروناوائرس کا ٹسٹ کرنے والی لیبارٹری کی تعدادبڑھ کر1ہزار087 ہوگئی ہے ۔ہفتہ کوانڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی جانچ کیلئے اس فہرست میں مزید 13 لیبز شامل ہو گئی ہیں ۔ان میں سے سرکاری لیبز کی تعداد 780 اور پرائیویٹ لیبز کی تعداد 307 ہے ۔ آرٹی پی سی آر پرمبنی ٹسٹ لیب اس وقت 584 ہے (حکومت: 366 ، پرائیویٹ : 218) جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹسٹ لیبز کی تعداد 412 (حکومت: 381 ، پرائیویٹ : 31) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیب 91 (حکومت: 33 ، پرائیویٹ : 58) ہیں۔