نئی دہلی : پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ملک میں یہ راحت کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 224 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر4,41,47,775 ہو گئی ہے ۔ صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.15 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسوں بڑھ کر 2,257 ہو گئے ہیں اور ایکٹیو کیسوں کی شرح 0.1 فیصد ہے اور اسی عرصے میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے ، جس سے اموات کی تعداد 5,30,725 تک پہنچ گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔