نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے زیر علاج 2035 رہ گئے ہیں اور یومیہ صحت یابی کی شرح صفر فیصد ہے ۔ دریں اثناء، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 50,871 متاثرین ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 220 کروڑ 17 لاکھ 56 ہزار 888 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 163 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور زیر علاج مریضوں میں 84 کی کمی آئی ہے ، حالانکہ چھتیس گڑھ، ہریانہ اور تمل ناڈو میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 233 ہے اور اس مرض سے شفا پانے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار 472 ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 30,72 ہے۔