نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن (کووڈ-19) کے 6168 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 44442507 ہو گئی ہے اور روزانہ انفیکشن کی شرح 1.94 فیصد ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 212.75 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی عرصے میں کورونا وبا کی وجہ سے 19 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 527932 تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9685 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 43855365 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.68 فیصد ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.13 فیصد ہے ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 318642 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.64 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔کیرالہ میں 314 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 9562 اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6677023 ہو گئی ہے ۔ اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 70834 ہو گئی۔اس دوران، مغربی بنگال میں 107 فعال کیسزکم ہونے سے ان کی کل تعدادکم ہوکر2418 ہو گئی۔