ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4555 افراد کورونا سے صحت یاب

   

نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4555 لوگ کورونا سے صحت یاب ہوئے ، جس سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 43957929 ہو گئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 216.56 ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا انفیکشن کے 5664 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 44534188 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں اس وبا سے مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 528337 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1074 بڑھ کر 47922 ہوگئی۔ فعال کیسز کی شرح 0.11 فیصد، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.96 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 289288 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.15 کروڑ ہو گئی ہے ۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔