ملک میں 16 اور 17 جولائی کو جزوی چاند گہن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کے بشمول دنیا کے کئی علاقوں میں 16 جولائی اور 17 جولائی کی شب جزوی چاند گہن ہوگا ۔ ڈائرکٹر نہرو پلانیٹوریم ممبئی اروند پرانچائے کے مطابق یہ جزوی چاند گہن 2019 کا آخری چاند گہن ہوگا جو 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب ہندوستان میں دکھائی دے گا ۔ 12-12 منٹ رات سے چاند گہن کا آغاز ہوگا اور علی الصبح 4-29 بجے ختم ہوگا ۔ رات 1-31 بجے یہ جزوی چاند گہن میں تبدیل ہوگا ۔ اور اس کا اعظم ترین گہن رات 3 بجے شروع ہو کر علی الصبح 4-30 بجے سے ختم ہوگا ۔ یہ گہن 5.49 صبح چھٹ جائے گا ۔ اس کو ارونا چل پردیش کے شمال مشرقی حصہ کو چھور کر ہندوستان کے تمام علاقوں میں دکھائی دے گا ۔۔