نئی دہلی : تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق 4.4 ارب ڈالرز کے مبینہ فراڈ کا سامنا 17 بینکوں کو ہوا اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔تحقیقات کے دوران 22 جون کو ممبئی کے 12 مقامات پر سی بی آئی نے چھاپے مار کر مبینہ فراڈ کیس سے متعلق اہم دستاویزات برآمد کئے۔ میڈیا کے مطابق سی بی آئی کے دھاوں میں دیوان ہاؤسنگ فینانس لمیٹڈ اور 2 بھائیوں کپل اور دھیرج وادھوان کو نشانہ بنایا گیا تھا۔یہ دونوں بھائی پہلے ہی اربوں ڈالرز کے فراڈ کے متعدد دیگر مقدمات کے باعث زیر حراست ہیں۔سی بی آئی کے مطابق یہ فراڈ بنیادی طور پر قرضوں سے متعلق تھا اور ملزمین نے جعلی کمپنیوں کا سہارا لے کر بینکوں سے بڑے قرضے حاصل کئے۔