ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاور کا جلد سنگ بنیاد ‘ کے ٹی آر کا تیقن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد4اگسٹ۔(سیاست نیوز) جلد ہی ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاؤر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران قائد مجلس اکبر الدین اویسی کے سوال پر کہا کہ ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاؤر کیلئے 12 ایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی ہے اور تعمیری ٹنڈر کا عمل مکمل کرلیا گیا ۔ پرانے شہر میں آٹی ٹی کے قیام کیلئے چند معاہدوں کا انتظار ہے اور جلد معاہدوں کی تکمیل و سنگ بنیاد کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مسلمانوں کیلئے ملعنہ ٹی۔پرائم کے سلسلہ میں تفصیلات جلد ایوان میں پیش کرنے کا تیقن دیا۔ وزیر نے آئی ٹی کو فروغ اور سرکردہ کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور اضلاع میں آئی کمپنیوں کے قیام سے واقف کروایا اور کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے ریاست میں آئی ٹی کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے مختلف کمپنیوں سے ملازمتوں اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پیش کی اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ملک کے آئی ٹی مرکز میں تبدیل ہورہا ہے ۔