ملک کیلئے حضرت ٹیپو شہیدؒ کی قربانیاں ناقابل فراموش

   


بھینسہ میں ریالی، دلت نوجوانوں کی بھی شرکت، مختلف شخصیتوں کا خطاب

بھینسہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں حبیب ملت ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام بابائے میزائل حضرت ٹیپوسلطان شہید ؒکی 272 ویں یوم پیدائش تقریب کااہتمام کرتے ہوئے شہر کے مسلم فنکشن ہال سے ٹیپوسلطان چوک تک ریالی نکالی گئی ریالی میں دلت طبقے کے نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے ہاتھوں میں ٹیپوسلطان شہید اور بابا صاحب امبیڈکر کے تصاویر اور دلت طبقہ کا جھنڈا لیکر رقص کرتے ہوئے ٹیپوسلطان شہید سے محبت اور انکی حب الوطنی سے متعلق اٹوٹ وابستگی کا ثبوت پیش کیا، ریالی کے دوران پولیس کی جانب سے ضلع نرمل ایس پی سی ایچ پراوین کمار اور بھینسہ اے ایس پی کرن کھرے کی راست نگرانی میں وسیع بندوبست کیا گیا تھا جبکہ ریالی کے دوران مسلم اراکین بلدیہ فیض اللہ خان فلور لیڈر بلدیہ ، محمد عامر احمد ، عبدالماجد ، سید عرفان ، عبدالابراہیم بلڈر معاون رکن بلدیہ و دیگر کے علاوہ حبیب ملت ویلفیر سوسائٹی صدر
شیخ قدیر اور ذمہ داران لطیف تایا ، نیر علی ، عبدالاظہر ، عبدالرحیم ، محمد سلمان ، شارو قریشی ، محمد الیاس نے متحرک انداز میں انتظامات کو قطعیت اور ٹیپوسلطان چوک پر شیر میسور ٹیپوسلطان کے پرچم کی کشائی انجام دیتے ہوئے انکے سیکولرزم ، قربانیوں اور ملک کی آذادی کے لیے انگریزوں سے مقابلہ کے دوران ہوئی شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اسے ناقابل فراموش قرار دیا اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ شہید ٹیپوسلطان کی تاریخ سے آنے نسلوں کو واقف کروانے کے اقدامات کرتے ہوئے اسکولی نصاب میں شامل کیا جائے ٹیپوسلطان چوک کے قریب جلوسیوں کے لیے انور احمد کی جانب سے پانی اور ہمارا سہارا یوتھ اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے پھلوارے کا انتظام کیا گیا تھا۔