ملک کی ترقی میں چھوٹے اور بڑے ہر کاروباری کا تعاون ہے: وزیراعظم نریندر

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملک کے ہر چھوٹے سے بڑے کاروبار کا ملک کی ترقی میں اہم تعاون ہے، سب کی کوشش کا یہی جذبہ امرت کال میں نئے بھارت کی طاقت بن رہا ہے۔مودی نے گجرات کے سورت میں پاٹیدار سماج کی ایک تنظیم سرداردھام کی جانب سے منعقدہ گلوبل پاٹیدار بزنس سمیلن (جی پی بی ایس) کا آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا اور کہا کہ مُدرا یوجنا آج ملک کے ان لوگوں کو اپنا کاروبار کرنے کا حوصلہ دے رہی ہے جو کبھی اس کے بارے میں سوچتے بھی نہیں تھے۔