ملک کی جی ڈی پی میں مدھیہ پردیش کا تعاون بڑھا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر خزانہ جگیش دیوڑا نے آج اسمبلی میں کہا کہ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں ریاست کا حصہ 3.6 فیصد سے بڑھ کر 4.8 فیصد ہو گیا ہے ۔مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر دیوڑا نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسی طرح سال 2011-12 میں ریاست کی فی کس آمدنی 30 ہزار 497 روپے تھی جو اب بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار 585 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار میں سال 2022-23 میں پیشگی تخمینوں کے مطابق 16.43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا کے تحت تقریباً 33 لاکھ مستفیدین کو رجسٹر کرنے کے بعد ایک ہزار 766 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی ہے ۔ اس اسکیم کے نفاذ کے لیے سال 2023-24 میں 459 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے ۔
لاڈلی لکشمی یوجنا کے لیے 929 کروڑ روپے کی بجٹ رقم کا التزام ہے ۔ سال 2007 میں شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت اب تک 44 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ لڑکیاں مستفید ہو چکی ہیں۔