ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کی کمزوری فوری طورپر دور ہونے کا امکان نہیں، پرشانت کشور کا کانگریس پر طنز

   

پرشانت کشور نے کل صبح ایک ٹویٹ میں کانگریس کے ساتھ اپنے تعلقات کے ختم ہونے کا اشارہ کیا اور پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کشور نے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کی گہری جڑیں بناچکی ساختی کمزوری کا کوئی فوری حل نہیں ہے۔44 سالہ کشور نے ٹویٹ کیا کہ لکھیم پور کھیری واقعے کی بنیاد پر وہ لوگ جو پرانی پارٹی کی قیادت میں اپوزیشن کی فوری اور بے ساختہ بحالی کی توقع کر رہے تھے ، بدقسمتی سے جی او پی کی مشکلات اورساختی کمزوری کا کوئی فوری حل نہیں ہے۔03 اکتوبرکو لکھیم پور کھیری میں ایک مرکزی وزیر کے بیٹے کے مبینہ طور پر کسانوں پر گاڑی چڑھانے کے بعد چار کسان ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد شروع ہونے والے تشدد میں مزید چار افراد ہلاک ہوگئے