ملک کی پانچ ریاستوں میں بارش اور سیلاب سے بڑی تباہی

   

نئی دہلی: ملک کی پانچ ریاستوں میں زبردست بارش کی وجہہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ہماچل پردیش ، اترکھنڈ، جموں کشمیر، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں سیلاب کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ ہماچل پردیش سب سے زیادہ 21 افراد کی اموات ہوئی جبکہ 6 لاپتہ ہے اور 12 زخمی بتائے گئے ہیں۔ اترکھنڈ اور جھارکھنڈ میں چار چار افراد کی اموات ہوئی۔ اڈیشہ میں چھ جموں کشمیر میں دو افراد کی موت ہوئی۔ ہماچل پردیش میں کئی پل بہہ گئے۔
چندی گڑھ منالی نیشنل ہائی وے کے علاوہ کئی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔