نئی دہلی : ملک کی بیشتر ریاستوں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں صرف تین ریاستوں میں ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 423 کم ہو کر کل 6168 رہ گئی اور مزید دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار 531854 ہو گیا ہے ۔دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1596 افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اب تک ملک میں 2206602872 افراد کا ویکسینیشن کا جاچکا ہے ۔جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44988426 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 953 بڑھ کر 44450404 تک پہنچ گیا ہے ۔