نئی دہلی : ملک کی 13 ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں ، جبکہ دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں 155 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔مہاراشٹر میں 56 ، کیرالہ میں 23 ، مغربی بنگال ، پنجاب اور دہلی میں 10،10، چھتیس گڑھ میں آٹھ ، مدھیہ پردیش میں چھ ، بہار ، ہریانہ اور اتر پردیش میں چارچار ، کرناٹک، گوا ، راجستھان اور تمل ناڈو میں تین تین، آندھرا پردیش ، چنڈ ی گڑھ ، گجرات ، ہماچل پردیش ، جموں کشمیر ، جھارکھنڈ ، اڈیشہ ، پڈوچیری ، سکم اور تلنگانہ میں کورونا وائرس سے ایک ایک مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 14،849 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 54 ہزار ہو گئی ہے ۔ اسی دوران 15،948 مریض صحتمند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ ، 16 ہزار 786 ہوچکی ہے ۔ فعال کیسز 1254 سے گھٹ کر 1،84،408 رہ گئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 155 مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 339 ہوگئی۔