ملک کی 8 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 19 نشستوں کیلئے آج الیکشن

   

نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی 8 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 19 نشستوں کیلئے جمعہ کو الیکشن ہوگا۔ گجرات، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع ہے۔ کورونا وائرس کی باء کے باعث 18 نشستوں کے انتخابات کو ملتوی کیا گیا تھا۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے کرناٹک کی چار نشستوں اور میزورم اور اروناچل پردیش کی ایک ایک سیٹ کیلئے پولنگ کا اعلان کیا۔جن 19 نشستوں کیلئے انتخاب ہوگا ،ان میں آندھرا پردیش(4) ، گجرات (4) ، مدھیہ پردیش (3) ، راجستھان (3) ، جھارکھنڈ (2) کے علاوہ منی پور ، میزورم اور میگھالیہ کی ایک ایک سیٹ شامل ہے۔ 19 جون کو ہی شام میں تمام 19 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔