حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور نظام آباد میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ ، عوام کو احتیاط کا مشورہ
حیدرآباد۔18۔ مارچ (سیاست نیوز) ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ پانچ دنوں سے گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں تک مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ درج حرارت تلنگانہ کے نلگنڈہ میں درج کیا گیا جو 43.5 ڈگری سیلسیس رہا۔ راجستھان ، ہماچل پردیش اور جموں ڈیویژن کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ گجرات اور مغربی مدھیہ پردیش کے کئی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ جموں و کشمیر ، لداخ ، ہماچل پردیش ، پنجاب ، راجستھان ، ہریانہ ، چندی گڑھ ، دہلی ، آسام میں کئی مقامات پر درج حرارت معمول سے پانچ ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گجرات ، مہاراشٹرا ، سکم ، ناگا لینڈ ، تریپورہ اور تلنگانہ کے کئی علاقوں میں معمول کا درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ساحلی آندھراپردیش کے علاوہ ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں گرمی کی شدت ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ لہر آئندہ چند دنوں تک برقرار رہے گی۔ اسی دوران نلگنڈہ میں شدید گرمی کے باعث صبح کے اوقات میں سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں۔ دوپہر کے اوقات میں لوگ گھروں پر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ حیدرآباد ، رنگا ریڈی ، نظام آباد اور دیگر اضلاع میں گزشتہ 3 دن سے گرمی نے شدت اختیار کرلی ہے۔ توقع ہے کہ گرمی کی یہ لہر مزید چند دن برقرار رہے گی۔ ر