ملک کے 86 فیصد بالغ افراد کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی: وزیر صحت نے دیا بیان

   

نئی دہلی: مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں اب تک 86 فیصد بالغوں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے اور حکومت جلد از جلد 100 فیصد ویکسینیشن کے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے. انہوں نے یہ معلومات لوک سبھا میں این کے پریما چندرن، راجیو رنجن سنگھ، منیش تیواری اور کچھ دیگر ارکان کے ضمنی سوالات کے جواب میں دی۔ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کے سائنسدان اور ماہرین اس بارے میں مطالعہ کر رہے ہیں اور مکمل حقائق سامنے آنے کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے۔