ملک کے100 ٹاپ بلینرس میں حیدرآباد کو ساتواں مقام

   

4 دولت مند خاندانوں کا حیدرآباد سے تعلق، ممبئی 33 کے ساتھ سرفہرست، دہلی اور بنگلور دوسرے اور تیسرے نمبر پر
حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ہندوستان میں موجود دولت مند افراد کی ٹاپ 100 کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں حیدرآباد کے 4 دولت مند شامل ہیں۔ فوربس انڈیا کی جانب سے 2023 میں ہندوستان کے بلینرس کی 100 شخصیتوں کی فہرست جاری کی گئی جن میں 3 دبئی میں جبکہ 2 لندن اور ایک ابوظہبی میں مقیم ہیں باقی 94 ہندوستانی بلینرس ملک کے مختلف شہروں میں مقیم ہیں جن میں ممبئی اور حیدرآباد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی میں بلینرس کی تعداد ملک کے دیگر شہروں سے زیادہ ہے۔100 ٹاپ بلینرس میں 33 ممبئی سے تعلق رکھتے ہیں۔ حیدرآباد کے 4 بلینرس کی فہرست جاری کی گئی جن میں مرلی دیوی اینڈ فیملی، پی پی ریڈی اور پی وی کرشنا ریڈی، ریڈی فیملی اور پی وی رام پرساد ریڈی شامل ہیں۔ ہندوستان میں بلینرس کی فہرست میں حیدرآباد کو ساتواں مقام حاصل ہوا ہے۔ ممبئی 33 دولت مندوں کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے جن میں ایشیاء کے دولتمند ترین شخص مکیش امبانی شامل ہیں۔ فوربس نے جن 100 بلینرس کی فہرست جاری کی ہے ان میں ممبئی 33 ، دہلی 20 ، بنگلور 10 ، احمد آباد 7 ، چینائی 6 ، پونے 4، حیدرآباد 4 ، کولکتہ 3 ، کوچی 2 ، کوئمبتور1 ، اورنگ آباد 1 ، گروگرام 1 ، ہردوار 1 اور ٹن کاشی 1 شامل ہیں۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے بعض اہم بلینرس میں کمار منگلم برلا ، رادھا کشن دمانی ، دلیپ سانگھوی اور بجاج فیملی شامل ہیں۔