حالیہ ضمنی انتخابات میں ناکامی، کانگریس ورکنگ صدر کی پریس کانفرنس
نظام آباد :کانگریس پارٹی کے ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ آج یہاں کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک گیر سطح پر منعقدہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی مخالف لہر چل رہی ہے اور بی جے پی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث بی جے پی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی واقع کی ہے ۔ مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ملک گیر سطح پر 36 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کو مسترد کیا ہے جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 تا 6 روپئے کمی ہے ۔ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد سے عوام پر مسلسل بوجھ عائد کی ہے ۔ 36 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کو 25 اسمبلی حلقوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا 7 سالوں سے موڈی ، امبانی ، ادانی جیسے تاجروں کو مدد کرتے ہوئے ان کی آمدنی میں دگنا کردیا ہے اور عام آدمی پر زبردست بوجھ عائد کیا ہے اور 7 سال سے 2 کروڑ ملازمتوں کا وعدہ وفا بھی نہیں کیا گیا اور حکومت کے اثاثہ جات کو خانگی شعبوں کے حوالے کیا جارہا ہے ۔ مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ مودی اور نرملا سیتارامن دونوں مل کر ملک کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔ بین الاقوامی سطح پر آئیل کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی ہے مسٹر مہیش کمار گوڑ نے ریاستی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں پرسے ٹیکسوں کو برخواست کرنے سے گریز کررہی ہے مرکزی حکومت صرف سرمایہ کاروں کے اشاروں پر کام کررہی ہے ۔ زرعی شعبہ میں نئے قوانین کے نفاذ سے ملک گیر سطح پر کسانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے اس موقع پر ضلع کانگریس صدر مانالا موہن ریڈی ، اربن کانگریس انچارج طاہر بن حمدان ، ٹی پی سی سی سکریٹری گڑگو گنگادھر کے علاوہ اقلیتی قائدین عرفان علی ، ماجد خان ، عبید بن حمدان ، عبود بن حمدان ، محمد اعجاز ، محمد جاوید اکرم ، سید قیصر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔
