ممبئی : ملک گیر سطح پر بہترین تعلیم اور کوچنگ کی انتہائی ضرورت ہے ،تاکہ ہم مستقبل میں بہترین ذہن رکھنے والے نوجوانوں کو تعلیم کی مدد سے مزید سنوار سکیں جوکہ قوم وملت کا سرمایہ ہیں۔ان خیالات بیدر میں واقع”شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز” کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر کیا۔جن کانام ملک میں تربیت کے آئیکون کے طور پر لیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ دڈاکٹر عبدالقدیر کے تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کودنیا بھر میں بہترین تعلیم اور کوچنگ کے حوالے سے پیش کیاگیاہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر ممبئی کے کرلامیں ادارہ کی توسیع کے لیے عروس البلاد پہنچے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ہیں،لیکن انہوں نے ملک میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بنانے کے مقصد کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا اور 1989 میں ایک چھوٹے سے کمرے میں 17 طلبہ کے ساتھ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کا آغاز کیا، اور اس غغسال ہے عرصے میں آج 16 پری یونیورسٹی کالجز اور 9اسکول قائم کیے گئے ہیں۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے تحت کالج چل رہے ہیں اور ساتھ ہی ایک ڈگری کالج بھی چلایا جا رہا ہے ۔