ملک گیر سطح پر سرکاری پالیسیوں کیخلاف ٹریڈ یونینس کی ہڑتال

   

بنگلورو ۔ 7 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امکان ہے کہ ریاست کرناٹک کے کئی علاقوں میں دو روز تک کام کاج متاثر ہوں گے کیونکہ ٹریڈ یونینس نے حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا اعلان کیاہے جبکہ ممبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک صنعتی عدالت نے ملازمین کو برہن ممبئی برقی سربراہی و ٹرانسپورٹ (بسٹ) کے زیرانتظام اداروں کے ملازمین کو ہڑتال میں حصہ نہ لینے کی ہدایت دی ہے جو پیر کی آدھی رات سے شروع ہونے والی ہے ۔ بسٹ مہاراشٹرا کی مشہور بس سرویس ہے جو ممبئی میں فراہم کی جاتی ہے ۔ بسٹ کے قائدین نے دعویٰ کیا ہے کہ بسٹ کے بڑھتے ہوئے نقصانات کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے اور انھوں نے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ہڑتال کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انتباہی مراسلے جاری کئے ہیں۔