حیدرآباد 8 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد ایئرپورٹ پر ملیالم فلم اداکار ونایکن کو ہاتھا پائی کے الزام میں آر جی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب رجنی کانت کی فلم ’’جیلر‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے ملیالم اداکار جو کوچی سے انڈیگو فلائٹ میں شمس آباد ایئرپورٹ پہونچے جو نشہ کی حالت میں تھے اور حیدرآباد سے گوا جانے سے قبل ایئرپورٹ میں انڈیگو فلائیٹ عملہ سے بدسلوکی اور ایئرپورٹ اسٹاف کے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش کررہے تھے اور ایئرپورٹ میں چیخ و پکار کرتے ہوئے اپنی شرٹ بھی اُتار دی۔ سی آئی ایس ایف عملہ نے ونایکن کو پکڑ کر شمس آباد آر جی آئی اے پولیس کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ش