ملیشیا میں مذہبی کشیدگی میں اضافہ ‘ امن کی اپیل

   

کوالا لمپور : ملیشیا میںمذہبی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کچھ مقامات پر موزوں ( پاتابے )پر لفظ ’ اللہ ‘ تحریر تھا جس کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ ملیشیا کے شاہ سلطان ابراہیم اسکندر نے عوام سے پرامن رہنے اور سنجیدگی سے کام لینے کی اپیل کی ہے ۔ ان موزوں کی فروخت پر ملک میں حالات اچانک ہی متاثر ہوگئے تھے اور کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ کچھ مقامات پر قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ کچھ گوشوں سے موت کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور ایک پٹرول پمپ پر ناکام حملہ بھی کیا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ ایک سوپر مارٹ کے چینی مالک اور اس کے ڈائرکٹرس نے یہ موزے درآمد کئے تھے جس کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔