ملیشیا میں تین افراد میں کرونا وائرس کے اثرات

   

کوالالمپور، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا کے وزیر صحت ذوالکفلی احمد نے ملیشیا میں کروناوائرس سے تین لوگوں کے متاثر ہونے کی ہفتہ کو تصدیق کی۔ملیشیا کے ‘نیوا سٹریٹس ٹائمز ’اخبار نے اپنی رپورٹ میں مسٹر ذوالکفلی احمد کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر جوہر بھرو میں تین افراد میں اس وائرس کے علامات پائے گئے ہیں اور یہ سب چین کے رہائشی ہیں۔ ان لوگوں میں یہ وائرس سنگاپور میں علاج کرا رہے 66 سالہ ایک مریض کے رابطے میں آنے کے بعد آیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ چین میں کروناوائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور موجودہ وقت میں اس نے وبائی شکل اختیار کر لیاہے ۔

کرونا وائرس سے متاثر چینی باشندہ پاکستان میں زیر علاج
اسلام آباد 25 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی حکام نے آج کہا ہے کہ ایک چینی باشندہ ‘ جس کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے ‘ ملتان کے ایک دواخانہ میں زیر علاج ہے اور اسے تنہا رکھا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 40 سالہ فینگ فین چینی ورکرس کے ساتھ ملتان میں ایک کیمپ میں مقیم تھا جب وہ 10 دن قبل چینی شہر ووہان سے واپس آیا تھا ۔ فینگ کو نشتر ہاسپٹل میں جمعہ کی رات لایا گیا تھا ۔