ملیشیا: نوجوان لڑکی نے انسٹاگرام پر زندہ رہنے یا مرنے کی ووٹنگ ڈالنے کے بعد مردہ خودکشی کرلی۔

,

   

ایک نوجوان ۶۱/ سالہ لڑکی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سوال ڈالا کہ کیا اسے مزید جینا چاہئے یا مرجانا چاہئے۔ ملیشیا ریاستی حکومت نے اس لڑکی کا نام واضح نہیں کیا۔ لیکن مقامی خبروں کے مطابق یہ سوال ڈالنے کے بعد لڑکی مردہ حالت میں پائی گئی۔ انسٹا گرام پر ڈالے گئے اس سوال پر 69فی صد لوگ اسے زندہ رہنے کی ہدایت دے رہے تھے۔سرکاری عہدیدار اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردئے ہیں۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ معاملہ اب قومی سطح تک چلا گیا ہے اسے اب سنجیدگی سے لیناہوگا۔ انسٹا گرام پر ایک صارف نے کہا کہ متوفیہ کے گھروالو ں کیساتھ ہم اظہار افسوس کرتے ہیں اور متوفی کے لئے ہم دعائیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ سوشل میڈیا کو محفوظ ترین مقام بناہوگا۔ ملیشیا رکن پارلیمنٹ ایڈوکیٹ رامکرپال سنگھ نے بتایا کہ وہ یہ مانتے ہیں کہ جن لوگوں نے انہیں ووٹنگ میں مرنے کی صلاح دی ہیں وہ سب اس کے مرنے کے ذمہ دار ہیں اب سے کے خلاف قتل کرنے کی کارروائی کی جانی چاہئے۔