ملے پلی میں بہو نے ساس کی بری طرح پٹائی کی

,

   

ویڈیو وائر ل ، حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج
حیدرآباد: شہر کے علاقہ ملے پلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں ساس کی بہونے بری طرح پٹائی کر دی۔ اس واقعہ کا سی سی ٹی وی ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہونے پر بات پولیس اسٹیشن تک پہنچ گئی۔ بتا یا جاتا ہے کہ عبید علی خان نے عظمیٰ بیگم سے دوسری شادی کی اور شادی کے فوری بعد وہ سعودی عرب چلے گیا تھا۔ عظمیٰ بیگم اور اس کی ساس تسنیم سلطانہ کے درمیاں گزشتہ کئی مہینوں سے اختلافات چل رہے تھے اور سابق میں دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی کی تھی۔ لیکن 8 اکتوبر کو عظمیٰ بیگم نے اپنی ماں کے ساتھ ملکر ساس تسنیم سلطانہ کی بری طرح پٹائی کی جس کی مقامی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈنگ ہوئی اور یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہو گیا۔اس سلسلہ میں حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔