نئی دہلی۔نیشنل ہائی اسپیڈ ریلوے کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایچ ایس آر سی ایل) نے ممبئی سے ناسک ہوکر ناگپور تک تقریباً 741کلومیٹر لمبی ملک کی تیسری بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کا تفصیلی خاکہ تیار کرنے کے لئے اعدادو شمار جمع کرنے کیلئے آج ٹنڈر جاری کئے۔ این ایچ ایس آر سی ایل کی ترجمان سشما گوڑ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ ممبئی سے ناسک ہوکر ناگپور تک کے اس کوریڈور کیلئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) بنانے کیلئے مختلف شعبوں کیلئے اعدادو شمار جمع کرنے کیلئے ایجنسیاں منتخب کرنے کیلئے ٹنڈربھرنے کی آخری تاریخ 29ستمبر دوپہر تین بجے ہے ۔ پری ٹنڈرمیٹنگ 16ستمبر کو آن لائن ہوگی۔