ممبئی (مہاراشٹرا): بعض افراد چٹ پٹے اشیاء کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ ان اشیاء سے کھانہیں پارہے ہیں۔ بعض لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی ان اشیاء کو تیار کر کے لطف اندوز ہورہے ہیں، لیکن بعض افراد حکومت کی جانب سے دئے جارہے ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے قواعد کی مبینہ خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ممبئی کے گھاٹ کوپر کے ککریجا پیالیس ہاؤزنگ سوسائٹی کی جانب سے سموسہ پارٹی منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر نوجوان نغموں سے بھی محظوظ ہورہے تھے۔ اس موقع پر لاک ڈاؤن کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ پارٹی میں موجود افراد ماسک بھی نہیں لگائے تھے۔ ممبئی پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واقعہ پر پہنچ گئی اور ہاؤزنگ سوسائٹی کے چیرمین راہل سنگھوی اور پارٹی منعقد کرنے والے جیٹھا لال داڑھیا کو لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلی۔ انہیں تعزیرات ہند کی دفعات 188,269 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں تقریبا 30
Coronavirus pic.twitter.com/BOd2C3fGv6
— AX1⚡️ (@ax1tronaut) May 19, 2020
افراددیکھے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن 31 مئی 2020ء تک بڑھادیا گیا ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے شہریوں کو بارہا ہدایات دی جارہی ہے کہ اپنے اپنے گھروں میں
رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں۔سماجی فاصلہ بنائے رکھیں۔ اجتماعات سے گریز کریں۔ ہجومی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور اپنے ہاتھوں کو صابن وغیرہ سے دھوتے رہیں۔