ممبئی انڈینس پانچویں بار آئی پی ایل چمپئن

,

   

روہت شرما ٹرینٹ بولٹ نے دلائی شاندار جیت، ٹرینٹ بولٹ میان آف دی میچ

نئی دہلی: گیند بازوں کی شاندار گیند بازی کے بعد روہت شرما کی کپتانی اننگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو منگل کو آئی پی ایل 2020 کے فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے کر پانچواں خطاب جیت لیا ہے۔ پہلے ممبئی انڈینس کی گیند بازوں نے پہلی بار آئی پی ایل کھیلنے والی دہلی کیپٹلس کی ٹیم کو کم اسکور پر روک دیا، پھر اس کے بعد روہت شرما نے طوفانی بلے بازی کرکے مقابلہ یکطرفہ کردیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے ممبئی انڈینس کو 157 رنوں کا ہدف دیا، جسے ممبئی انڈینس نے 8 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا اور پانچ وکٹ سے جیت حاصل کرلی۔میان آف دی میچ ٹرینٹ بولٹ کو دیا گیا جبکہ میان آف دی سیریز جافراآرچر کو قرار دیا گیا۔