ممبئی : ممبئی شہر اور مضافات میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ،شہریوں کا الزام ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے 15 کے بجائے 50 ،فیصد کٹوتی کردی ہے ۔دراصل بی ایم سی نے بھانڈوپ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی پائپ لائن کی مرمت کیلئے کٹوتی کی گئی ہے ۔شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی میں 15 فیصد پانی کی کٹوتی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، بہت سے علاقوں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں 50 فیصد تک سپلائی میں رکاوٹ کا سامنا ہے ، خاص طور پر پلانٹ سے دور علاقوں میں جیسے ماؤنٹ میری کے باندرہ کے علاقے ، ایس وی روڈ، لنکنگ روڈ اور چیپل روڈ، کلینا اور اندھیری (ایسٹ) جیسے علاقے پانی کی کٹوتی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے مکینوں نے بی ایم سی کو فوری طور پر کٹوتی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے متعدد نمائندگیاں پیش کیں۔ باندرہ کے سابق کارپوریٹر آصف زکریا کے مطابق، بلندی پر واقع تمام علاقوں کو پانی کے شدید مسائل کا سامنا ہے ۔ ایچ ویسٹ وارڈ کو روزانہ 12 پاؤنڈ پریشر کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس وقت پانی کا پریشر صرف 5 سے 6 پاؤنڈ ہے ، اس لیے تمام علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔