ممبئی او راورنگ آباد سے ۹؍ مشتبہ آئی ایس آئی ایس گرفتار

,

   

مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ممبئی اور اورنگ آباد سے 9 مشتبہ آئی ایس آئی ایس افراد کو حراست میں لیا ہے۔ محمد مظہر شیخ فہد شاہ، محسن خان، تقی اور زاہد نام کے ان ملزمان سے اے ٹی ایس نے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد ان سب کو ممبئی کالا چوکی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ آج صبح تینوں کو عدالت میں پیش کر اے ٹی ایس ان کی کسٹڈی مانگے گی۔ اے ٹی ایس کو اس بات کا شک ہے کہ وہ سبھی آئی ایس آئی ایس کے لئے کام کرتے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں فہد شاہ سول انجینئر ہے۔ نوکری کے لئے سعودی عرب جانے کے لئے اس کا ویزا بھی نکالا گیا ہے۔ جبکہ محمد مظہر شیخ بھیونڈی کی ایک کمپنی میں کمپیوٹر انجنیئر ہے۔ محسن خان سم کارڈ اور موبائل فون کی دکان چلا رہا ہے۔ تاہم، دیگر کے بارے میں ابھی بھی معلومات اکھٹا کی جا رہی ہیں۔

گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد کے پاس سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، اسنیپ چیٹ ڈیٹا اور میل کے علاوہ وہاٹس ایپ چیٹ گروپ کے میسج بھی ملے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ممبئی اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق، ممبرا سے حراست میں لئے گئے تمام 4 نوجوان اورنگ آباد کے سلمان نام کے مشتبہ سے جڑے ہوئے تھے۔