ممبئی ایرپورٹ پر جسم فروش گروہ بے نقاب

   

ممبئی: ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک جسم فروشی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس دوران پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دو خواتین کو بھی گروہ کے چنگل سے آزاد کرایا گیا ہے، انہیں گاہکوں کے ساتھ گوا بھیجا جا رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ لڑکیوں کو ممبئی سے ملک کے سیاحتی علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔اس کے بعد پولیس نے جعلی گاہک بن کر گروہ کے ارکان سے رابطہ کیا اور معاہدہ طے کر لیا۔ دو پولیس اہلکار جعلی گاہک بن کر نوجوان خواتین کو ساتھ لے کر گوا جاتے ہوئے ہوائی اڈے پر پہنچے۔ دریں اثنا کرائم برانچ کی ٹیم نے اس گروہ کا پردہ فاش کیا اور دونوں خواتین کو رہا کر دیا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ خواتین دو دن تک جسمانی تعلق رکھنے کیلئے کانٹریکٹ طے کرتی تھیں۔ اس دوران وہ گاہکوں کو سیاحتی مقام منتخب کرنے کا آپشن دیتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں گوا کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔ایک سال قبل پولیس نے جسم فروشی کے خلاف کارروائی میں ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کے چنگل سے رہا ہونے کے بعد اس نے پھر سے جسم فروشی کا گینگ چلانا شروع کر دیا۔ آج کی کارروائی میں اسی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔