ممبئی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے دارالحکومت میں پیٹ بس ہڑتال آج آٹھویں دن میں داخل ہوگئی۔ اس سرکاری ٹرانسپورٹ ادارہ کا انتظامیہ اور ہڑتالی ورکرس بات چیت کے باوجود کسی سمجھوتہ پر پہنچنے میں ناکام ہوگئے۔ بریھن ممبئی الیکٹرسٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈوٹیکنگ (بیٹ) میں مختلف ورکرس یونینوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 32000 ملازمین گذشتہ منگل سے ہڑتال کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں اس کے 3200 بسیں سڑک سے غائب ہیں۔ ممبئی ہائیکورٹ نے بسٹ ورکرس یونین کو اپنی رواں ہڑتال سے دستبرداری کے بارے میں قطعی فیصلہ سے چہارشنبہ کو مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔